کراچی،ایم کیوایم کی پاکستان اورلندن کی رابطہ کمیٹیوں کااجلاس،اجلاس میں الطاف حسین کوفوری طورپرشناختی کارڈجاری کرنے کامطالبہ

جمعہ 16 مئی 2014 07:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مئی۔2014ء)ایم کیوایم پاکستان اورلندن کی رابطہ کمیٹیوں کااجلاس ہواجس میں مطالبہ کیاگیاکہ الطاف حسین کو فوری طورپرشناختی کارڈاورپاسپورٹ جاری کیاجائے ۔اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے پاسپورٹ اورشناختی کارڈکے اجراء میں رکاوٹیں ڈالنے اوربہانوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اجلاس میں کہاگیاہے کہ وفاقی وزیرداخلہ نے مسئلے کواناکامسئلہ بنالیاہے ۔

اجلاس میں کہاگیاہے کہ چوہدری نثارکارڈکے معاملے پرطرح طرح کی رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں ۔اجلا س میں کہاگیاہے کہ واقع کی وجہ سے عوام میں شدیدغم وغصہ میں پایاجاتاہے ۔اجلاس میں مطالبہ کیاگیاکہ فوری طورپرالطاف حسین کے شناختی کارڈکامعاملہ حل کیاجائے کیونکہ اس سے عوام میں شدیدغم وغصہ پایاجاتاہے۔