کراچی ،انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان ،یورو 137سے 136اور برطانوی پاؤنڈ 167سے 166روپے پر آگیا

جمعرات 15 مئی 2014 07:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مئی۔2014ء)انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کے روز روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان رہا جبکہ یورو 137روپے سے کم ہوکر136روپے اور برطانوی پاونڈ 167روپے سے کم ہو کر166روپے پر آگیا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں5پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 98.80روپے سے کم ہوکر98.75روپے ہو گئی جبکہ 5پیسے کی کمی سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 99.30روپے سے کم ہو کر99.25روپے اور قیمت فروخت 99.45روپے سے کم ہو کر99.40روپے پر آگئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق بدھ کو اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر میں 1روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید136.75روپے سے کم ہو کر 135.75روپے اور قیمت فروخت 137روپے سے کم ہو کر136روپے ہو گئی اسی طرح1.25روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید167روپے سے کم ہوکر165.75روپے اور قیمت فروخت 167.25روپے سے کم ہو کر 166روپے ہو گئی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز اوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 27.25روپے اور سعودی ریال کی قیمت فروخت 26.65روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہی ۔

متعلقہ عنوان :