افغانستان قالینوں میں ہیروئن بھرکریورپ سمگل کرنے کاانکشاف، برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کی اے این ایف انٹیلی جنس کی اطلاعات پر کاروائی ، ایک سمگلر گرفتار،200کلو ہیروئن برآمد،ہیروئن قالینوں میں چھپائی گئی تھی

جمعرات 15 مئی 2014 07:29

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مئی۔2014ء)افغانستان میں تیارکی جانے والی قالینوں میں ہیروئن بھرکریورپ سمگل کرنے کاانکشاف ہواہے ،اے این ایف انٹیلی جنس کی اطلاع پربرطانوی نیشنل کرائم ایجنسی میں کارگوکے ذریعے برطانیہ پہنچنے والے قالینوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی دوسوکلوگرام ہیروئن برآمدکرلی جبکہ ایک برطانوی باشندے کوگرفتارکرلیا۔

برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے اے این ایف انٹیلی جنس کی اطلاعات کوبروقت اورمفیدقراردیتے ہوئے اے این ایف حکام کوتہنیتی پیغام ارسال کیا۔

(جاری ہے)

اے این ایف حکام نے بتایاکہ قالینوں میں ہیروئن چھپاکریورپ منتقل کرنے کے حوالے سے انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوئی تھی کے سلسلے میں اے این ایف انٹیلی جنس چوکس تھی ،تاہم یہ قالین افغانستان سے پشاورمیں ایک کارگوکے ذریعے بک کرائے گئے ،جس پرہم نے برطانوی نیشنل کرائم سے رابطہ کرکے انہیں آگاہ کیا،جہاں قالینوں کولینے کیلئے آنے والے برطانوی شہری کوگرفتارکرلیاگیا،ہیروئن کامجموعی وزن دوسوکلوگرام بتایاگیاہے جبکہ 46قالینوں میں انتہائی مہارت کے ساتھ چھپائی گئی تھی ۔

حکام کے مطابق یہ قالین افغانستان میں تیارہوئے جبکہ انہیں پشاورسے بجھوایاگیا۔

متعلقہ عنوان :