امریکی حکومت کی ایک بھی ائیرلائن سرکاری نہیں،بلیغ الرحمن،تمام پرائیویٹ کمپنیاں چلا رہی ہیں،جس وجہ سے ملک معاشی لحاظ سے مضبوط ہے،وزیرمملکت کا سینیٹ میں وقفہ سوالات میں جواب

جمعرات 15 مئی 2014 07:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مئی۔2014ء)وزیرمملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمن نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کی حکومت کی ایک ائیرلائن بھی سرکاری نہیں ہے،تمام پرائیویٹ کمپنیاں چلا رہی ہیں،جس کی وجہ سے ملک معاشی لحاظ سے مضبوط ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات میں سینیٹر کرنل(ر) طاہر حسین مشہدی کے فنی سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہمارے ملک میں برابرائزیشن کے نظام سے بہتری آرہی ہے،قائم مقام چےئرمین سینٹ نے کہا کہ میں متعلقہ وزیر کے جواب کی حمایت کرتا ہوں کیونکہ جب ورلڈ بینک ان بحران کا شکار ہوگیا تو انہوں نے اپنے شےئرز کو سیل کیا اور برابرائزیشن کا طریقہ کار اختیار کیا،حکومت جو کر رہی ہے وہ درست ہے،ان کا اصل کام عوام کی خدمت کرنا ہے،جس پر بلیغ الرحمان نے قائم مقام چےئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ان کیلئے اعزاز ہے اور ان ریمارکس پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :