وزیراطلاعات کی دبئی میں سرمایہ کاری سے متعلق سیمینار میں شرکت،کچھ نادان دوست پاکستان کو معاشی طور پر ایشیاء کا ٹائیگرز نہیں دیکھنا چاہتے،پرویز رشید

جمعرات 15 مئی 2014 07:27

دبئی،اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مئی۔2014ء)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے دبئی میں سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کی اور کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کیلئے پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے،کچھ نادان دوست پاکستان کو معاشی طور پر اشیاء کا ٹائیگر نہیں دیکھنا چاہتے اور ان کی تمام تر توجہ احتجاجی دھرنوں پر ہے،یہ ملک کے خیرخواہ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو دبئی میں سپیشل انوا کے جاوید ملک اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چےئرمین اسماعیل مفتاح کی خصوصی دعوت پر دبئی میں اورسیز سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے سیمینار میں شرکت کی خصوصی دعوت دی جس پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ملک کا قومی اثاثہ ہیں،وہ سمندر پار بیٹھ کر ملک کو زرمبادلہ بھیج رہے ہیں،حکومت ان کے جذبات کی قدر کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیز ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے ملک میں سرمایہ کاری کریں اور بیرون ممالک سے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر آمادہ کریں،انہوں نے کہا کہا پاکستان مستقبل میں معاشی طور پر مضبوط ہوگا تو ہماری آنے والی نسل بھی محفوظ ہوگی،انہوں نے کہا کہ کچھ دوست ملک میں عدم استحکام پیدا کرکے پاکستان کو عدم محفوظ کرنا چاہتے ہیں اور احتجاجی دھرنوں سے ملک کی کوئی خدمت نہیں کررہے بلکہ پاکستان کی معیشت کا پہیہ روکنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف پاکستان کو ترقی کے راستے پر گامزن کرنا چاہتے ہیں،انشاء اللہ کامیاب ہوں گے۔