”جب اپنا قافلہ عزم و یقیں سے نکلے گا…جہاں سے چاہیں گے رستہ وہیں سے نکلے گا“،شہباز شریف کاا نٹرنیشنل میری ٹائم سمپوزیم کے شرکاء سے انتہائی مدلل انداز میں خطاب،ملکی مسائل اوران کے حل کیلئے اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی،نیوی افسران نے خطاب کو بہت سراہا

جمعرات 15 مئی 2014 07:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مئی۔2014ء)وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے پہلے دو روزہ انٹرنیشنل میری ٹائم سمپوزیم کے شرکاء سے انتہائی مدلل انداز سے خطاب کرتے ہوئے ملکی مسائل اور ان کے حل کے لئے اقدامات پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی۔وزیراعلیٰ کے خطاب کو نیوی کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے بہت سراہا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنی تقریر میں چین ،جنوبی کوریا اوربھارت کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان سے دو سال بعد آزاد ہوا اور آج وہ دنیا کی ایک عظیم معاشی وعسکری قوت بن چکا ہے جبکہ جنوبی کوریا نے 1960ء کی دہائی میں پاکستان کا سالانہ ترقیاتی پروگرام حاصل کیا اور آج جنوبی کوریا ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے اورہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ جب بھارت کی کرنسی کی قدرپاکستانی روپے کے مقابلے میں کم تھی اور بھارتی معیشت سست روی کا شکار تھی لیکن آج صورتحال یکسر مختلف ہے۔اس صورتحال کا ذمہ دار کوئی اور نہیں ہم خود ہیں لیکن ہم نے اسی طرح محنت، دیانت اورامانت کو شعار بناتے ہوئے آگے بڑھنا ہے جس طرح ترقی یافتہ قوموں نے خوشحالی کی منزل حاصل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :