نیپرا نے بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی کی منظوری دیدی

جمعرات 15 مئی 2014 07:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مئی۔2014ء)نیپرانے بجلی کے پیداواری نرخوں میں ایک روپے اٹھاسی پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی کی منظوری فرنس آئل سستا ہونے کے بعد دی گئی۔

(جاری ہے)

اپریل کے مہینے میں فرنس آئل کی قیمت میں چھ ہزار ایک سو تہتر روپے فی ٹن کمی ہوئی۔ جامشورو پاور کمپنی کے یونٹ ون کے ٹیرف میں ایک روپے تریسٹھ پیسے جبکہ جامشورو پاور کمپنی کے پلانٹ ٹو، تھری اور فور کے ٹیرف میں ایک روپے اٹھاسی پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ صارفین کو نرخوں میں کمی کا ریلیف ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں منتقل کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :