اسلام آباد،پاک فوج کا وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کو خط،عالمی پابندیوں کی وجہ سے 60ہزار پولیو ویکسین اور سرٹیفکیٹس طلب کرلئے

جمعرات 15 مئی 2014 07:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مئی۔2014ء)پاک فوج نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کو خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے عالمی پابندیوں کی وجہ سے 60ہزار پولیو ویکسین خوراک اور سرٹیفکیٹس طلب کئے ہیں،لکھے گئے خط میں زمینی افواج کے لئے50ہزار،فضائیہ کے8ہزار جب کہ بحری افواج کے لئے2000 ویکسین خوراک اور سرٹیفکیٹس کی ضرورت ہے،ویکسین اور سرٹیفکیٹس رواں سال کے لئے ضرورت ہیں،اقوام متحدہ کے تحت امن مشن پر پاکستانی افواج خدمات سرانجام دے رہی ہیں ان کیلئے سفری مسائل پیدا ہوسکتے ہیں،اس لئے پولیو کی وجہ سے عالمی پابندیوں کی بابت ویکسین اور سرٹیفکیٹس فراہم کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :