امریکی ٹی وی نے یوکرائن کی رپورٹنگ میں پاکستان کا نقشہ دکھاد یا ، چینل نے اس صورت حال کے بعد فوری طور پر غلطی کو درست کرلیا

منگل 13 مئی 2014 07:07

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء) امریکی ٹی وی”سی این این “ نے یوکرائن کے ریفرنڈم کی رپورٹنگ کرتے ہوئے عالمی نقشے میں پاکستان کو یوکرائن بنا کر نشر کردیا۔روسی ٹی وی”آر ٹی “ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے نشریاتی ادارے نے یوکرائن میں ہونے والے واقعات کی براہ راست کوریج میں اس وقت ایک لمحے کیلئے عالمی نقشے کو تبدیل کردیا ، یورپی ملک کے مشرقی حصے سے سیکڑوں میل دور جس ملک کو یوکرائن بنا کر نشر کیا جاتا رہا وہ در اصل پاکستان تھا۔

سی این این نے یوکرائن میں ڈونٹسک اور لوگنسک کی آزادی کے ریفرنڈم کی رپورٹنگ کے دوران جغرافیائی محل وقوع کی نشاندہی کے لئے جس نقشے کا استعمال کیا،بظاہر غلطی سے، سب سے اوپر یوکرائن پرچم کے ساتھ تیر کا نشان جنوبی ایشیاء کے ملک پاکستان کی طرف تھا۔

(جاری ہے)

سی این این کی اس غلطی کو فوری طور پر ایک ٹی وی ناظر نے محفوظ کیا اور اس کاامیج ٹوئیٹ کردیا، جسے ہزراوں لوگوں نے ری ٹویٹ کیا اور فیورٹ میں مارک کردیا۔

چینل نے اس صورت حال کے بعد فوری طور پر غلطی کو درست کرلیا اور بعد میں درست طریقے سے نشان لگا دیا گیالیکن وہ اس صورت حال سے بچ نہ پایا۔رپورٹ کے مطابق یہ کوئی پہلی بار نہیں کہ سی این این کو اس کے غلط نقشہ نشر کرنے پر ٹوئیٹر پر آڑے ہاتھوں لیا گیا۔گزشتہ برس اسی امریکی چینل نے ہانک کانگ کو غلطی سے جنوبی امریکا میں رکھ دیا۔ایک حالیہ پول میں یہ بات سامنے آئی کہ صرف16فی صد امریکی نقشے میں یوکرائن کی نشاندہی کرسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :