سینیٹ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی قرارداد مسترد کردی ، وزیرخزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے،حکومت عوام کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، راجہ ظفر الحق

منگل 13 مئی 2014 07:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء)سینیٹ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی قرارداد مسترد کردی،قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ وزیرخزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے،حکومت عوام کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی قرارداد پر بحث کرتے ہوئے سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے،تنخواہوں میں20فیصد اضافہ کم ہے،بجلی کی لوڈشیڈنگ 18گھنٹے ہو رہی ہے،پاکستان کی عوام بہادری سے ان سب مشکلات کا سامنا کر رہی ہے،حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے50فیصد بڑھائی جائے،حکومت گیس اور بجلی کے بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات نہیں کر رہی،قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ حکومت بجلی کی پیداوار کیلئے اقدامات کر رہی ہے جبکہ گیس کے لئے قطر سے بات چیت چل رہی ہے،وزیراعظم ایران گئے ہوئے ہیں،حکومت عوام کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے،ایوان نے قرارداد کو مسترد کردیا۔

متعلقہ عنوان :