جلسے کی کوریج پر میڈیا کا شکر گزار ہوں، عمران خان کا ٹویٹ پیغام

منگل 13 مئی 2014 07:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی رکاوٹوں کو توڑ کر ڈی چوک پر پہنچنے والے کارکنوں کا شکر گزار ہوں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز عمران خان نے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق بہت ضروری ہے اور مسلم لیگ (ن) چار حلقوں میں اس لئے گنتی نہیں کرانا چاہتی کہ وہ جانتے ہیں کہ انہوں نے ان چار حلقوں میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی ہے ۔عمران خان نے کہا کہ جلسے کی کوریج پر میڈیا کا اور حکومتی رکاوٹیں توڑ کر ڈی چوک پر پہنچنے والے کارکنوں کا شکر گزار ہوں۔

متعلقہ عنوان :