الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے دوسرے پانچ سالہ اسٹریٹجک پلان کے لئے ٹھوس تجاویز طلب کرلیں،سٹریٹجک پلان 13وسیع ترگولزکے گروپوں کے تحت 160سے زائدمقاصدپرمشتمل ہوگا

منگل 13 مئی 2014 07:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک دفعہ پھر15مئی 2014ء تک سیاسی پارٹیوں سے دوسرے پانچ سالہ اسٹریٹجک پلان 2014-18ء کیلئے ٹھوس تجاویزطلب کرلیں ۔اسٹریٹجک پلان 2014-18،13وسیع ترگولزکے گروپوں کے تحت 160سے زائدمقاصدپرمشتمل ہوگا،جن کوالیکشن کمیشن آئندہ پانچ سالوں کے دوران آگے بڑھائے گا۔جاری پریس ریلیزمیں بتایاگیاہے کہ 25اپریل 2014ء کوالیکشن کمیشن نے تمام مرکزی سیاسی جماعتوں کے قائدین سول سوسائٹی کے نمائندوں ،وزارت پارلیمانی امور،قومی اسمبلی کے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں اورچیئرمین سینٹ قائمہ کمیٹیوں کودوسراپانچ سالہ اسٹریٹجک پلان کامسودہ بجھوادیاگیاہے ۔

اوران سے 15مئی تک ٹھوس سفارشات کی درخواست کی گئی ہے ۔مراسلے میں کہاگیاہیکہ دوسرے پانچ سالہ اسٹریٹجک پلان کی تیاری سے پہلے الیکشن کمیشن نے مختلف انتخابی سٹیک ہولڈرزسے فیڈبیک اکٹھاکرنے کاعمل شروع کیاہے کہ 2018ء کے جنرل الیکشن کے انعقادسے پہلے کن چیزوں پرغورکی ضرورت ہے ،یہ عمل پریزائیڈنگ آفیسرزسیکورٹی آفیسرز،مختلف علاقوں کے ووٹرزاورضلعی ریٹرننگ آفیسرزاورریٹرننگ آفیسرزکے ساتھ ورکشاپوں پرمشتمل ہوگا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن مختلف الیکشن آبزروزجیسے یورپی یونین الیکشن آبزروزمشن ،کامن ویلتھ آبزروزمشن ،فری اینڈفیئرالیکشن نیٹ ورک (فافین )2013ء کے جنرل الیکشن کی آبزرویشن اے این ایف آرآئی ایل (نیشنل ڈیموکریٹک انسٹیٹیوٹ (این ڈی آئی)کی رپورٹوں پربھی غورکریگا۔ایشیاء فاوٴنڈیشن کی سپورٹنگ ٹرانسپرنسی اکاوٴنٹیبلٹی اورپاکستان میں الیکٹرول پراسیس(ایس ٹی اے ای پی)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسیلٹوڈویلپمنٹ اینڈٹرانسپرنسی(پلڈاٹ)سے بھی مشاورت کی جائیگی۔

الیکشن کمیشن الیکٹرول پراسیس کومزیدمضبوط کرنے کیلئے مختلف سٹیک ہولڈرزکے ساتھ مل کرکام کرنے پریقین رکھتاہے ،اس لئے سیاسی جماعتیں اوردوسرے سٹیک ہولڈرزبھی الیکشن کمیشن کواپنافیڈبیک بھیجیں ،الیکشن کمیشن ان پرسنجیدگی سے غورکرے۔