پیپلز پارٹی نے آزاد الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے حوالے سے عمران خان کے موقف کی تائید کر دی

منگل 13 مئی 2014 06:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء)پیپلز پارٹی نے آزاد الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے حوالے سے عمران خان کے موقف کی تائید کر دی‘پیپلزپارٹی کے راہنماء سینیٹر اعتزاز احسن نے لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کے مطالبات کی تائید کی۔

(جاری ہے)

اعتزاز احسن نے کہا الیکشن کمیشن کی تشکیل نو ہونی چاہیے، عمران خان کا حق چھینا نہیں جا سکتا۔ ادھر پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کہہ چکے ہیں کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل نو سے کوئی انکاری نہیں۔ عمران خان سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی جانب سے الیکشن کمیشن میں مداخلت بارے اپنی تقاریر میں کئی بار تذکرہ کر چکے ہیں ۔