کراچی اور بھارت میں ڈپٹی ہائی کمشنرز کے دفاتر کھولنے کی تجویز زیر غور نہیں، دفتر خارجہ

منگل 13 مئی 2014 06:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کراچی اور بھارت میں ڈپٹی ہائی کمشنرز کے دفاتر کھولنے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں، ممبئی اور کراچی میں قونصلیٹ دوبارہ کھولنے پر بات چیت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے پیر کو قومی اسمبلی کو تحریری طور پر بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں ممبئی اور کراچی میں قونصلیٹ دوبارہ کھولنے پر بات چیت ہوئی ہے تاہم ڈپٹی ہائی کمشنرز کے دفاتر کھولنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2006ء میں کھوکھرا پار مونا باوٴ ٹرین لنک معاہدے پر دستخط کئے گئے لیکن یہاں سے زمینی راستہ کھولنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے، بھات میں پاکستانی مشن نے 5 سال میں 2 لاکھ، 63 ہزار 375 اور یومیہ 200 ویزے جاری کئے، وزارت خارجہ بھارت جانیوالے شہریوں کا ریکارڈ نہیں رکھتی۔

متعلقہ عنوان :