ایک ہفتہ میں تیسری بار بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں

منگل 13 مئی 2014 06:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء)بھارتی فوج کی بٹل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، آئی ایس پی آر کے مطا بق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا اور بھارتی فوج نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کی فائرنگ پر پاک فوج نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے موثر جواب دیا جس سے بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔یہ ایک ہفتے میں بھارتی فوج کی طرف سے تیسری باری جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔