کراچی‘ سندھ حکومت کا 47 محکموں کے 900 افسران کو اصل عہدوں پر بھیجنے کا نوٹیفکیشن جاری

منگل 13 مئی 2014 06:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء) سندھ حکومت نے 47 محکموں کے 900 افسران کو اصل عہدوں پر بھیجنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ایڈیشنل آئی جی سندھ شاہد حیات کا کہنا ہے کہ ابھی کوئی اطلاع نہیں ملی نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں 900 افسران کو اصل عہدوں پر واپس بھیجنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے یہ افسران 47 محکموں کے ہیں اور ان تمام محکموں پر نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا اصل عہدوں پر واپس جانے والے افسران میں ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات‘ اے آئی جی سکھر اور لاڑکانہ نذیر جمالی اور دیگر اہم افسران شامل ہیں اس حوالے سے شاہد حیات نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ انہیں نوٹیفکیشن کا علم ہے اور نہ ہی کوئی اطلاع دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :