تحریک انصاف کا انتخابی دھاندلیوں کے خلاف دھرنا آخری وقت میں جلسے میں تبدیل ہوگیا

پیر 12 مئی 2014 07:38

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مئی۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کا مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف دھرنا آخری وقت میں جلسے میں تبدیل ہوگیا،تحریک انصاف کے مطالبات میں سے زیادہ تر مطالبات کو بھی قانونی ماہرین نے ناقابل عمل قرار دیا ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز تحریک انصاف کی جانب سے ڈی چوک کے مقام پر مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف بلایا گیا احتجاجی دھرنا آخری وقت میں جلسے میں تبدیل ہوگیا۔

(جاری ہے)

عمران خان کی طرف سے جلسے کے اختتام کوئی واضح پارٹی پالیسی کا اعلان نہیں کیا گیا جبکہ الیکشن کمیشن کی تشکیل نو، دھاندلی کی انکوائری اور دھاندلیوں میں ملوث افراد کو سزائیں دینے کے زیادہ تر مطالبات کو بھی قانونی ماہرین ناقابل عمل قرار دے چکے ہیں۔ماہرین کے مطابق موجودہ الیکشن کمیشن میں مزید اصلاحات تو لائی جا سکتی ہیں مگر ایک ساتھ ہی پوری الیکشن کمیشن سے استعفوں کا مطالبہ اور نئے الیکشن کمیشن کے قیام مطالبہ عملاً ناقابل عمل ہے۔