بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

پیر 12 مئی 2014 07:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مئی۔2014ء)بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔تفصیلات کے مطابق عسکری ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول بٹل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اورمارٹر گولے فائر کئے جن میں کوئی بھی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

بھارتی بلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے موثرکارروائی کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی جس سے بھارتی توپوں اور گنوں کے منہ خاموش ہوگئے۔ واقع پر پاکستانی حکام کی جانب سے بھارت کو شدید احتجاج بھی ریکارڈ کر ایا گیا ہے۔