حکومت کا سوئس بینکوں میں جمع غیر قانونی دولت واپس لانے پر غور ، وفاقی حکومت سوئس قوانین، غیر قانونی اثاثے واپس لانے کے ایکٹ 2010 ،کی مدد لینے کے لیے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، سوئس بنکوں سے پیسے لینے کے سلسلے میں پاکستانی وفد 26 سے 28 اگست تک سوئٹزرلینڈ کا دورہ کرے گا،پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ، وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کیلئے پٹرولنگ گشت بڑھا دیا ،70لاکھ سے زائد پاکستانی منشیات کااستعمال کرتے ہیں ، ملک میں ایسی نام نہاد اشرافیہ بھی ہے جو بچوں کی ماہانہ 5لاکھ فیس اور 42لاکھ فضائی ٹکٹ تو خریدتے ہیں مگر ملک کو ٹیکس نہیں دیتے،پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ کا قو می اسمبلی میں اظہا ر خیا ل

ہفتہ 10 مئی 2014 07:19

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مئی۔2014ء ) پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ حکومت سوئس بنکوں سے غیر قانونی اثاثہ جات واپس لانے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے،نئے سوئس قانون کے تحت ناجائز جمع کردہ رقم سے متعلق معلومات کا تبادلہ ہو سکتا ہے۔ کہ وفاقی حکومت سوئس قوانین، غیر قانونی اثاثے واپس لانے کے ایکٹ 2010 ،کی مدد لینے کے لیے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے،یہ قانون سوئس حکومت کو اجازت دیتا ہے کہ وہ سوئس بنکنگ انڈسٹری میں جمع کردہ ناجائز رقوم کے بارے میں خفیہ معلومات کا تبادلہ کر سکتی ہے۔

، وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کیلئے پٹرولنگ گشت بڑھا دیا گیا ہے ،70لاکھ سے زائد پاکستانی منشیات کااستعمال کرتے ہیں ، ملک میں ایسی نام نہاد اشرافیہ بھی ہے جو بچوں کی ماہانہ 5لاکھ فیس اور 42لاکھ فضائی ٹکٹ تو خریدتے ہیں مگر ملک کو ٹیکس نہیں دیتے ، 91ہزار سے زائد امراء کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے نوٹس جاری کردیئے ہیں ، ملک کی درآمد 45 اور برآمدات 25 ارب ڈالر ہیں ، ڈالر کے مقابیل میں روپے کی قدر مستحکم ہوگئی ہے ،2006ء کے زلزلہ میں سعودی عرب ، لیبیا سمیت دیگر ملکوں نے 6ارب روپے امداد فراہم کی مگر بدقسمتی سے زلزلہ زدگان کی بجائے وہ دیگر منصوبوں پر خرچ کی گئی ،جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے ایو ان کو بتا یا کی سوئٹزر لینڈ ٹیکس معاہدہ غیر تسلی بخش ہے اور پاکستانی پیسے تک رسائی کے لیے اس میں ترامیم ضروری ہوں گی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ معاہدے پر دوبارہ غور کے لیے وفاقی کابینہ نے سمری کی منظوری دے دی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا افضال نے بتایا کہ پاک سوئس معاہدے میں ترمیم کی صورت میں سوئس بنکوں میں غیر قانونی رقوم جمع کرانے والوں کے نام اور اکاونٹس تک رسائی مل جائے گی۔سوئس بنکوں سے پیسے لینے کے سلسلے میں پاکستانی وفد 26 سے 28 اگست تک سوئٹزرلینڈ کا دورہ کرے گا۔

سوئس بنکوں میں پاکستانیوں کے 200 ارب ڈالر جبکہ مجموعی طور پر دنیا بھر کے سات ہزار ارب ڈالرغیرقانونی طور پر پڑے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ حکومت نئے سوئس قوانین جو غیر قانونی اثاثوں کو واپس لانے کا ایکٹ 2010 ( آر آئی اے اے ) کے نام سے مشہور ہے اس کی مدد لینے کے حوالے سے سنجیدگی سے غور کررہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سوئس ٹیکس معاہدہ کو اپ گریڈ کرنے کے ضمن میں 26سے 28 اگست 2014ء کو مذاکرات کرنے سوئس بینک جائے انہوں نے بتایا کہ 32ہزار ارب ڈالر دنیا بھر سے چوری کرکے پیسہ رکھا 2سو ارب ڈالر پاکستانیوں کا سوئس بینک میں پڑا اس معاملہ کو سوئس حکومت کے ساتھ 28اگست کو اٹھائیں گے تاکہ ان اکاؤنٹس کو پاکستان میں لایا جاسکے ۔

تحریک انصاف کی منزہ حسن کے سوال کے جواب میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایوان کو بتایا کہ سوشل سیکٹر اور تعلیم اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کو چلے گئے ہیں اب اس پر کمیٹی تشکیل دینی چاہیے جو محکمے صوبوں کو چلے ان کی کارکردگی کیا ہے ۔ تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے مواصلات شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ ملک میں یورینیم کی کانوں کے اردگرد قدرتی طور پر موجود تابکاری کے علاوہ کوئی تابکاری موجود نہیں ۔

مسلم لیگ (ن) کی عابدہ اورنگزیب کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں ریاستی شہریوں اور سفارتکاروں کے تحفظ کے لیے پٹرولنگ میں اضافہ کیا گیا ہے زہرہ ودود فاطمی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ایک سروے رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں منشیات کا استعمال سات ملین سے زائد لوگ کررہے ہیں یہ یو یو این ڈی پی سروے رپورٹ ہے مسلم لیگ (ن) زہرہ ودود کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد افضل تارڑ نے بتایا کہ ٹیکس کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے ٹیکس کا پیسہ کہاں جارہا ہے یہ کب چیک کیا جارہا ہے انہوں نے بتایا کہ ایسے لوگ بھی ٹیکس نیٹ میں لائے جو بچوں کی پانچ لاکھ فیس اور بیالیس لاکھ کے ائر ٹکٹ خریدتے ہیں مگر ٹیکس ادا نہیں کرتے ۔

رواں مالی سال کے دوران ٹیکس ادا کرنے کے لئے 91ہزار 8سو 49 افراد کو گوشوارے داخل کرانے کے لئے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی کی کمپنیوں کو بند نہیں کرنے دینگے بلکہ ان کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کا کہیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک میں آٹھ لاکھ ٹیکس ادا کرنے والے ہیں اپنی مدت تیرہ لاکھ تک لے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی درآمد پنتالیس ارب اورایکسپورٹ پچیس ارب ڈالر ہے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت مستحکم ہوئی ہے انہوں نے بتایا کہ جولائی تا مارچ 2014ء کے دوران زرعی شعبہ کو قرضوں کی تقسیم میں 225 ارب روپے سے زائد قرضہ دیا گیا جبکہ نجی شعبہ کو 322 ارب روپے سے زائد قرضہ دیا گیا ہے جبکہ زرعی بینک کے 27ارب کسانوں سے واپس لینے ہیں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم یوتھ لون سکیم کے لیے بہت کم لوگوں نے قرضہ کے حصول کے لیے درخواست دی ہے مسلم لیگ (ن) کی طاہر بخاری کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ 2006ء میں سعودی عرب لیبیا سمیت دیگر ممالک نے چھ ارب روپے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے دیا لیکن یہ پیسہ دوسرے منصوبوں پر خرچ کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :