خدشہ ہے جاوید ہاشمی تحریک انصاف کو چھوڑ نہ جائیں،سید خورشید شاہ ،گردشی قرضے ختم ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی ہے،میری دعا ہے کہ وزیر اعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ سات گھنٹوں تک لے آئیں ، ۔عمران خان سیاسی بصیرت اور جمہوری اقدار کو سمجھیں ۔عوام کو تاثر جارہا ہے کہ کوئی طاقت ان کی ریلیوں کے پیچھے ہے، پولیو کی وجہ سے عازمین حج کو بھی سفری مشکلات کا سامنا ہوگا،صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 9 مئی 2014 07:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مئی۔2014ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ وزیر اعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ سات گھنٹوں تک لے آئیں ۔گردشی قرضے ختم ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی ہے ۔عمران خان سیاسی بصیرت اور جمہوری اقدار کو سمجھیں ۔عوام کو تاثر جارہا ہے کہ کوئی طاقت ان کی ریلیوں کے پیچھے ہے۔

جاوید ہاشمی کا سیاست اپنا طریقہ کار ہے اس لئے وہ مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ گئے ۔مجھے ڈر ہے کہ کہیں وہ تحریک انصاف کو بھی نہ چھوڑ جائیں ۔جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان سیاسی بصیرت اور جمہوری اقدار کو سمجھیں ۔عوام کو تاثر جارہا ہے کہ کوئی طاقت ان کی جانب سے نکالی جانے والی ریلیوں کے پیچھے ہے۔

(جاری ہے)

ان کے پیچھے کونسی طاقت ہے۔تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر جمہوریت کے استحکام کے لئے کام کرنا ہوگا۔نواز شریف بھی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل بیٹھ کر مسائل حل کریں ۔انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات کئے جائیں کہ اداروں میں ٹکراؤ نہ ہو۔میری دعا ہے کہ اللہ کرے وزیرا عظم لوڈشیڈنگ کو سات گھنٹے تک لے آئے ۔گردشی قرضے ختم کرنے کے باوجود ملک میں لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے۔اس وقت لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 13 گھنٹے ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو کی وجہ سے عازمین حج کو بھی سفری مشکلات کا سامنا ہوگا۔امریکی ایجنٹ سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ امریکی ایجنٹ سے قانون کے مطابق ڈیل کئے جائے۔