چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس،سندھ ہائی کورٹ کے چار ایڈیشنل ججز اور جسٹس سردار رضا خان کو وفاقی شرعی عدالت کا جج بنانے کی منظوری دے دی گئی، ایک سینئر وکیل کانام مسترد اور کے کے آغا کامعاملہ موخرکردیاگیا

جمعہ 9 مئی 2014 06:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مئی۔2014ء) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے چار ایڈیشنل ججز اور جسٹس سردار رضا خان کو وفاقی شرعی عدالت کا جج بنانے کی منظوری دے دی گئی ، جبکہ ایک سینئر وکیل کانام مسترد اور کے کے آغا کامعاملہ موخرکردیاگیا،جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جمعرات کو چیف جسٹس کی زیر صدارت ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں جوڈیشیل کمیشن کے ارکان نے شرکت کی دوران اجلاس ججز کے لیے مختلف ناموں پر مکمل طورپر غورکیاگیا اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ ایڈیشنل ججز کے ناموں کی منظوری دی گئی ان ججز میں جسٹس غلام قادر لغاری ، جسٹس عبدالغنی سومرو ، جسٹس صغیر حسین زیدی اور جسٹس رشید احمد شامل ہیں۔ کمیشن نے جسٹس سردار رضا خان کووفاقی شرعی عدالت کا جج بنانے کی بھی منظوری دی ہے چیف جسٹس شرعی عدالت آغا محمدرفیق جون میں ریٹائرہوجائیں گے ان کی جگہ سردار رضاخان بطور چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کے چارج سنبھالیں گے جبکہ سندھ کے چار سیشن ججز اور کے کے آغا ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج بنانے کا معاملہ موخر کردیا گیا علاوہ ازیں سینئر وکیل محمد حسن کا نام مسترد کردیا گیا ہے ۔