نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو دھمکی آمیز خط موصول،دھمکی آمیز خطوط کا معاملہ بھارتی حکام کے سامنے اٹھایا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

بدھ 7 مئی 2014 07:42

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مئی۔2014ء)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی آمیز خط چند روز پہلے موصول ہوا،خط میں پاکستانی حکام پر حملوں کی دھمکیاں دی گئی ہیں،بھارتی حکام کے مطابق دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا ہے اس بارے معلوم نہیں ہوسکا ،ڈپٹی ہائی کمشنر نے بھارت کے دفترخارجہ کے حکام سے ملاقات کی ہے اور اضافی سیکورٹی مانگی ہے اور تفصیلات سے بھی آگاہ کیا،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کو کئی دھمکی آمیز خط موصول ہوچکے ہیں،دھمکی آمیز خطوط کا معاملہ بھارتی حکام کے سامنے اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :