خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور میں چڑیا گھر بنانے کا منصوبہ ختم ، پنجاب حکومت کی جا نب سے فراہم کر دہ قیمتی اور نایاب پرندے غائب

پیر 5 مئی 2014 08:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء)صوبائی حکومت کی جانب سے پشاور میں چڑیا گھر بنانے کا منصوبہ ختم کر دیا گیا ہے جبکہ سابق دو ر میں پنجاب حکومت سے فراہم کئے جانے والے قیمتی اور نایاب پرندے غائب کر دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سابق حکومت نے صوبائی دارلحکومت پشاور میں چڑیا گھر قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا جس کے لئے رواں مالی سال کے بجٹ میں بھی فنڈ مختص کیاگیا تھا جبکہ پنجاب حکومت نے قیمتی اور نایاب درجنوں پرندے صوبائی حکومت کے حوالے کئے تھے ۔بلکہ بجٹ میں مختص فنڈ کو دیگر مد میں استعمال کیا جارہاہے ۔ اور پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ قیمتی اور نایاب پرند ے ایک اہم سابق شخصیات کی ذاتی رہائش گاہ پر واقع چڑیا گھر میں موجود ہیں ۔