زمینیں عرب شہزادوں کو لیز پر دینے اور نایاب پرندوں کے شکار کی اجازت کے معاملہ پر بلوچستان کی حکومت کا وفاقی حکومت سے سخت تشویش کا اظہار، وفاقی حکومت نے صوبہ کے تحفظات جلد دورکرنے کی یقین دہانی کرادی

پیر 5 مئی 2014 08:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء)بلوچستان کی حکومت نے صوبہ کی مختلف زمینیں عرب شہزادوں کو لیز پر دینے اور نایاب پرندوں کے شکار کی اجازت کے معاملہ پر وفاقی حکومت سے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے جس پر وفاقی حکومت نے صوبہ کے تحفظات جلد دورکرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ وزارت کے آخری اعلی سطحی اجلاس میں جس کی صدارت سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ کررہے تھے بلوچستان میں عرب ممالک کے فرمانرواں اور شہزادوں کو مبینہ طور پر شکار کے لئے لیز پر فراہم کردہ صوبائی زمین پر بلوچستان کے نمائندوں نے شدید اعتراضات سامنے ائے۔

صوبائی حکام نے یہ سوال اٹھایا کہ بنیادی طور پر وفاق کس حیثیت سے عرب حکمرانوں کو بلوچستان کی وہ زمین لیز پر فراہم کر سکتا ہے جہاں سائبریا اور روس سے ہر برس اعلی نسل کے نایاب قسم کے پرندے ہجرت کر کے آتے ہیں اور جن میں اکثر پرندوں کی نسلوں کا شکار قانونی طور پر پاکستانی اور دنیا کے اکثر ممالک میں ممنوع ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ بلوچستان کے نمائندوں کی جانب سے یہ اہم نکتہ بھی اٹھایا گیا کہ جب بلوچستان کی جانب سے یہ اہم نکتہ بھی اٹھایا گیا کہ جب بلوچستان کی صوبائی حکومت فعال ہے اور اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے تو کیسے اس کی بجائے وفاقی حکومت اس کے فیصلے کر سکتی ہے۔

اس معاملے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے بلوچستان نے اس کو جلد از جلد حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔اجلاس کے دوران یہ دیکھا گیا کہ وفاقی حکومت کے پاس اس حوالے سے کوئی تسلی بخش جوابات موجود نہیں ہے تاہم بلوچستان کے نمائندوں کی جانب سے پیش کردہ کیس کے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :