پیپلز پا رٹی اورتحریک انصاف کا ایجنڈا علیحدہ علیحدہ ہے،خورشید شاہ،11 مئی کو احتجاج کیلئے عمران خان نے رابطہ کیا ہے نہ کریں گے‘ ایم کیو ایم کی تکلیف ہماری تکلیف ہے‘ مل کر مسائل حل کرنا چاہتے ہیں،میڈیا سے گفتگو

پیر 5 مئی 2014 08:06

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہمارا اور تحریک انصاف کا ایجنڈا علیحدہ علیحدہ ہے‘ 11 مئی کو احتجاج کیلئے عمران خان نے رابطہ کیا ہے نہ کریں گے‘ ایم کیو ایم کی تکلیف ہماری تکلیف ہے‘ مل کر مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ اتوار کو سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پیپلزپارٹی کا ایجنڈا الگ الگ ہے۔

سیاستدان وہ ہوتا ہے جو اپنے موقف پر قائم رہے۔

(جاری ہے)

یہ نہیں کہ کبھی کوئی بیان دے اور کبھی کوئی‘ پہلے وہ چیف جسٹس کی تعریفیں کرتے تھے اور نجی ٹی وی کے گن گاتے تھے اب مخالفت کیوں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 11 مئی کو احتجاج کیلئے ہم سے رابطہ کیا ہے اور نہ ہی کریں گے۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی تکلیف ہماری تکلیف ہے۔ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کو مل کر مسائل کا حل نکالنا چاہئے۔ کسی پر نمک پاشی کرنا افسوسناک ہے۔ کسی بھی ٹی وی چینل کو بند کرنے کی روایت اچھی نہیں اور نہ ہی ایسا ہونا چاہئے۔