پاکستان کسی بھی بھارتی حکومت سے بات چیت کیلئے تیار ہے ،سرتاج عزیز ، قیام امن نواز شریف کا انتخابی ایجنڈہ، وزیر اعظم بنتے ہی مشن شروع کر دیا تھا، مشیر خارجہ

پیر 5 مئی 2014 08:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء ) مشیر خار جہ سرتاج عزیز نے کہا کہ امن قائم کرنا نواز شریف کا انتخابی ایجنڈہ ہے ، اور پاکستان بھارت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کسی بھی بھارتی حکومت سے بات چیت کرنے پر تیار ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے وزیراعظم بننے کے فوری بعد اپنا امن مشن شروع کیاتھا۔

(جاری ہے)

اْنہوں نے کہا کہ ہم نے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے ساتھ ایک اچھی شروعات کی ہے اور اب بھارت کی نئی حکومت سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنا چاہتے ہیں۔ایک سوال پر اْنہوں نے کہا کہ کشمیر ایک ایسا مسئلہ ہے جسے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے زریعے حل کرنے کی ضرورت ہے،