پاک بھارت بیک ڈور ڈپلو میسی جاری ہے، کئی رہنماؤں کے بھارت کی مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے

پیر 5 مئی 2014 07:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء)بھارت میں عام انتخابات کے ماحول میں بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک ڈور ڈپلو میسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور پاکستان کے کئی رہنماؤں نے بھارت کی مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کئے ہیں جن کی روشنی میں بھارت میں نئی حکومت کے قیام کے بعد اس سلسلے کو آگے بڑھایا جائیگا۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع کے مطابق ان حلقوں کو حکومت کی مکمل حمایت بھی حاصل ہے اور وہ اس حوالے سے حکومت کے اہم عہدیداروں کو لمحہ بالمحہ رپورٹ بھی دے رہے ہیں ۔

ان رابطوں کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ بھارت کی تمام سیاسی جماعتوں سے قربت قائم کی جائے تا کہ انتخابات کے بعد آنے والی حکومت سے معاملات طے کرنے میں آسانی ہو۔واضح رہے کہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سمیت کئی عہدیدار باربار یہ کہہ چکے ہیں کہ حکومت پاکستان بھارت کی ہر آنے والی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے ۔

متعلقہ عنوان :