فوج اور آئی ایس آئی سے اظہار یکجہتی،مسلم لیگ ق کا (آج)ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان

اتوار 4 مئی 2014 07:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مئی۔2014ء)پاکستان مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے ملک کے 12شہروں میں آئی ایس آئی اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے (آج)اتوار کو ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اعلان کیا کہ وہ آج بروز اتوار کو ملک کے بارہ بڑے شہروں میں گیارہ بجے آئی ایس آئی اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالے گی ۔ یہ ریلیاں مسلم لیگ ہاؤسز سے لیکر مقامی پریس کلب تک احتجاج کرتی ہوئی جائینگی ۔ ذرائع نے بتایا کہ ریلیوں کی سربراہی مقامی قیادت کریگی ملتان ، جہلم ، پتوکی ، لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں میں ریلیوں کو نکالا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :