برطانوی لیڈرشپ کا شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار، وزیر خا رجہ ولیم ہیگ نے وزیراعلیٰ کو خصوصی طور پر تقریروں کا مجموعہ پیش کیا،فرانزک لیب کا قیام شہباز شریف کا شاندار کارنامہ ہے، برطانوی وزیر داخلہ

جمعہ 2 مئی 2014 06:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مئی۔ 2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے دورہ برطانیہ کے 2 روز کے دوران برطانیہ کی اعلیٰ قیادت نے پنجاب میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے شروع کئے جانے والے منصوبوں میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور برطانوی لیڈرشپ نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور وزیر برائے بین الاقوامی ترقی جسٹن گریننگ نے ملاقاتوں کے دوران وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی حکومت کی جانب سے حالیہ برسوں میں صوبے کی ترقی، سکل ڈویلپمنٹ، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کی کارکردگی کو رول ماڈل قرار دیا۔

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے آج خصوصی ملاقات کی اور انہوں نے وزیراعلیٰ کو خصوصی طور پر اپنی تقریروں کا مجموعہ بھی پیش کیا۔

(جاری ہے)

ولیم ہیگ نے بھی وزیراعلیٰ کی متحرک شخصیت اور قائدانہ صلاحیتوں کی تحسین کی۔ برطانیہ کی وزیر داخلہ تھریسامے نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کے دوران پنجاب میں قائم کی جانے والی فرانزک سائنس لیب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ اس فرانزک لیب کا قیام وزیراعلیٰ شہباز شریف کا ایک شاندار کارنامہ ہے۔ سٹیٹ آف دی آرٹ فرانزک لیب کا مقابلہ کسی بھی ترقی یافتہ ملک کی لیب سے کیا جا سکتا ہے۔ میں شہباز شریف کو یہ لیب بنانے پر مبارکباد دیتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :