اتفاق فاوٴنڈری چار کروڑ روپے کی نادہندہ ہے، عابد شیر علی اس کا نوٹس کیوں نہیں لیتے: بلاول بھٹوزرداری

جمعہ 2 مئی 2014 06:21

لاہور ۔(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مئی۔ 2014ء )پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے شریف خاندان کی اتفاق فونڈری لسیکو کی 40 ملین روپے کی نادہندہ ہیں عابد شیر علی اس کا نوٹس کیوں نہیں لیتے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا لیسکو کی ویب سائٹ پر ٹاپ ڈیفالٹرز کی لسٹ میں شریف خاندان کی اتفاق فاوٴنڈری چالیس ملین روپے سے زائد کی نادہندہ ہے۔ ملک بھر کے اداروں کی بجلی کاٹنے والے عابد شیر علی کہاں ہیں۔ یوم شہدا کے حوالے سے اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ ا ائیں اپنے شہدا کی آواز بنیں۔ -

متعلقہ عنوان :