کویت،ایئر پورٹ پر کام کرنے والا پا کستانی چوری کے الزام میں گرفتار ،ملزم کویت سے باہر ارسال کئے جانے والے پارسل پیکجز میں سے سامان چوری کرتا تھا

جمعرات 1 مئی 2014 08:01

کویت(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مئی۔2014ء)کویت کے انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کام کرنے والا ایک پا کستانی چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔کویت سے باہر ارسال کئے جانے والے پارسل پیکجز میں سے سامان چوری کیا کرتا تھا۔تفصیلات کے مطابق کویت کے انٹر نیشنل ائیر پورٹ کا ایک پاکستانی ملازم کویت سے باہر بھیجے جانے والے پارسل پیکجز میں سے قیمتی سامان چوری کر لیا کرتا تھا ۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ حکام کو سامان چوری ہو نے کی شکایات ملی جس پر حکام نے تحقیقات کا عمل شروع کیا جس کے بعد مذکورہ ملزم پکڑا گیا جس نے اعتراف جرم کر لیا ۔جس کے بعد پولیس نے ملزم کے فلیٹ سے چوری شدہ قیمتی سامان جس میں قیمتی گھڑیاں اور رپورٹ گم شدہ سامان برآمد کر لیا ہے۔ملزم نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارسل پیکجز سے سامان چوری کر کے اپنے گھر پا کستان روانہ کرتا تھا۔پولیس نے مزید کاروائی کیلئے ملزم کو متعلقہ اتھارٹی کے حوالے کر دیا ہے۔