طالبان کے خلاف آپریشن ائیر چیف کا بیان غلط رپورٹ کیا گیا، ترجمان

بدھ 30 اپریل 2014 02:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اپریل۔2014ء ) پاک فضائیہ کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ طالبان کے خلاف آپریشن کے بارے میں پاک فضائیہ کے سربراہ سے منسوب اردو پرنٹ میڈیا میں بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر اور غلط رپورٹ کیا گیا ہے،

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بیان دیا تھا کہ جب کبھی حکومت ہدایت کرے گی ایسا آپریشن کیا جائے گا اور کم از کم وقت میں ایسا آپریشن کرنا دنیا کی کسی بھی بہترین ائیر فورس کا طرہ امتیاز ہے۔

متعلقہ عنوان :