زرداری اوربلاول بھٹوجنگ کی باتیں کرکے فوج اورپاکستان کو کمزور کرناچاہتے ہیں،سراج الحق، ملک اس وقت ایک اورجنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا،اس لئے مرکزی حکومت ملک کو جنگ کی ہولناکیوں سے بچانے کے لئے طالبان کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کو بااختیار بناکرکچھ لواورکچھ دوکے تحت بامقصد مذاکرات سے آمن کا قیام یقینی بنائے ، عوامی اجتماع سے خطا ب

بدھ 30 اپریل 2014 02:40

تیمر گرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اپریل۔2014ء) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی آمیروسینئر صوبائی وزیرخیبرپختونخواہ سراج الحق نے کہاہے کہ آصف علی زرداری اوربلاول بھٹوجنگ کی باتیں کرکے فوج اورپاکستان کو کمزور کرناچاہتے ہیں،تاہم ملک اس وقت ایک اورجنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا،اس لئے مرکزی حکومت ملک کو جنگ کی ہولناکیوں سے بچانے کے لئے طالبان کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کو بااختیار بناکرکچھ لواورکچھ دوکے تحت بامقصد مذاکرات سے آمن کا قیام یقینی بنائے ،وہ گزشتہ روز اپنے حلقہ نیابت ثمرباغ جندول میں ایک عوامی اجتماع سے خطا ب کررہے تھے،قبل ازیں اجتماع سے ممبرقومی اسمبلی صاحبزادہ محمدیعقوب اورضلعی امیرمولانا اسداللہ نے بھی خطاب کیا،سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان میں خلافت وشریعت کے نظام کے نفاذ کے لئے قوم اسکے ساتھ اُٹھ کھڑے ہوجائیں ،اوراس ملک کے 95 فیصدغریب عوام کے کندھوں پر سوارہوکر اوربدل بدل کر اقتدارکے مزے لوٹنے والے 5 فی صد اشرافیہ سے جان چھڑانے کے لئے عملی جدوجہد کا اغاز کریں،انھوں نے بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ ساتھ روپے اضافے کو مسترد کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے فیصلہ فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا،انھوں نیسعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی حالت پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے مرکزی حکومت سے اس سلسلے میں اپنا کردار اداکرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب پاکستانیوں کے لئے عالمی قوانین کے مطابق لیبرپالیسی وضع کریں ،انھوں نے کہاکہ بعض نادیدہ قوتیں پرویز مشرف کے لئے راہ فرار ہموار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں،چونکہ مشرف کے دامن پر جامعہ حفصہ کے شہداء کے خون کے دھبے ہیں،اس لئے جس نے انھیں ملک سے باہر جانے دیا،تووہ پوری قوم کا مجرم ہوگا،انھوں نے طالبان کے ساتھ بامقصداوربااعتماد مذاکرات کے لئے فوج کی شمولیت کو لازمی قراردیا،سراج الحق نے کولامشروبات کو مضرصحت قرار دیتے ہوئے اجتماع سے اسکے خلاف نعرے لگوائے اورکہاکہ صحت کے قوانین کا خیال رکھتے ہوئے گھریلو مشروبات لسی ،دہی اوردودھ کی استعمال کو عام کیاجائیں۔

متعلقہ عنوان :