برطانیہ ، مکان میں آگ لگنے سے 5پاکستانی جاں بحق ،20فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا

منگل 29 اپریل 2014 10:51

لندن( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اپریل۔2014ء)برطانیہ میں پیر کو ایک مکان میں آگ لگنے کے نتیجے میں نو ہفتوں کی بچی سمیت5پاکستانی جاں بحق ہوگئے جبکہ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی انگلینڈ کے علاقے شیفلڈ میں گزشتہ شب آگ لگنے کے نتیجے میں 54سالہ انعم پرویز اور اس کی 20سالہ بیٹی شبینہ بیگم اور 2بچے جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

انعم پرویز کے کزن اشفاق حسین کیانی نے کہا کہ یہ ایک ناقابل بیان حادثہ ہے،انہوں نے کہا کہ نو ہفتوں کی بچی مرنے والوں میں شامل ہے،اس کے علاوہ نو سالہ ادیان ناظم اور سات سالہ امان ناظم بھی جاں بحق ہوئے۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک واقعہ ہے،چند گھنٹے قبل پوری فیملی معمول کی زندگی گزار رہی تھی۔صرف منٹوں کی بات ہے کہ پورا خاندان تباہ ہوگیا اور پورا خاندان چل بسا۔20فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا ہے ۔مقامی فائر بریگیڈ عملے نے تصدیق کی ہے کہ آتشزدگی میں دو بالغ خواتین اور تین بچے مر گئے ہیں۔ واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے،پولیس اور آگ بجھانے والے عملے کے افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم آگ کی وجہ معلوم کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :