2014 کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا

منگل 29 اپریل 2014 10:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اپریل۔2014ء)2014 کا پہلا مکمل سورج گرہن آج منگل کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح8 بج کر53 منٹ پر ہوگا جبکہ مکمل گرہن 11 بجکر3 منٹ اور ختم دوپہرایک بج کر15 منٹ پر ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ گرہن برج ثور کے8 درجے51 دقیقہ پر لگے گا ۔اس مکمل گرہن کا کل دورانیہ4 گھنٹے22 منٹ ہوگا ۔یہ سورج گرہن براعظم آسٹریلیاں،انڈونیشیاء ،ملائیشیاء سمیت دیگر ممالک میں نظر آئیگا جبکہ پاکستان سمیت تمام ایشیائی ممالک براعظم یورپ ،افریقہ اور امریکہ سمیت کئی ممالک میں نظر نہیں آئیگا۔