امریکی پابند یا ں ، پاکستان کا ایران کیساتھ ترجیحی تجارت کے معاہدے پر نظر ثانی کرنے کا اصولی فیصلہ، پاک ایران سرحد پر مزید کراسنگ پوائنٹس قائم کرنے کی تجویز پیش

پیر 28 اپریل 2014 08:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اپریل۔ 2014ء ) امریکی پابندیوں کے تناظر میں پاکستان نے ایران کیساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانے کیلئے مربوط بنکنگ چینلز قائم کرنے اور ایران کیساتھ ترجیحی تجارت کے معاہدے پر نظر ثانی کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اوراس ضمن میں جلد وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان وزیر اعظم کوبریفنگ بھی دیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق امریکی پابندیوں کے تناظر میں دونوں ممالک کے مابین تجارت متاثر ہورہی ہے اور ایران کو چاول برآمد کرنے میں خاطرخواہ کمی واقع ہوئی ہے جس کو بڑھانے کیلئے متعدد اقدامات کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایران نے مختلف اشیاء پر دوگنا تک ٹیکس لگایا ہوا ہے جبکہ بلوچستان کے لوگوں کے مطالبہ کو مد نظر رکھتے ہوئے پاک ۔ایران سرحد پر مزید کراسنگ پوائنٹس قائم کرنے کی تجویز ہے ۔ذرائع کے مطابق دوطرفہ رقوم کی ادائیگیوں کیلئے بینکس قائم کرنے، تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے ایران کی جنرل ٹریڈنگ اتھارٹی کیساتھ تعلقات بڑھانے اور ایران کو لوڈ اور روڈ ٹیکس میں کمی کرنے کیلئے سفارش کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :