آئی ایم ایف بورڈ30اپریل سے پاکستان کی اقتصادی صورتحال کا تیسرا جائزہ لینا شروع کرے گا ،10روزہ جائزہ کے بعد پاکستان کو قرضہ کی تیسری قسط کے اجراء کا فیصلہ ہوگا،یورو بانڈز کی پذیرائی اور تھری جی اور فورجی ٹیکنالوجی نیلامی سے یقین ہے کہ قرضہ کے اجراء میں کوئی مشکل نہ ہوگی،اعلیٰ حکام

پیر 28 اپریل 2014 08:40

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اپریل۔ 2014ء)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کا بورڈ 30اپریل سے9مئی تک پاکستان کی اقتصادی صورتحال اور معیشت کے اشاریوں کا تیسرا جائزہ مکمل کرے گا ۔اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزارت خزانہ ، ایف بی آر اور سٹیٹ بینک کے اعلیٰ حکام کریں گے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے اعلیٰ سطحی ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لئے پاکستان نے آئی ایم ایف کو تمام اشاریئوں میں اب تک ہونے والی پیشرفت کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے اور جس طرح پاکستان کے یورو بانڈز کو پذیرائی ملی ہے اور پاکستا ن نے تھری جی اور فورجی ٹیکنالوجی کے لائسنسوں کا اجراء کیا ہے اس سے یقین ہے کہ آئی ایم ایف سے قرضہ کے اجراء میں کوئی مشکل نہ ہوگی۔

9مئی تک یہ جائزہ جاری رہے گا جس کے بعد عالمی مالیاتی فنڈ پاکستان کو آئندہ مالی قسط کے اجراء کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔