آئی ایس آئی کے خلاف مہم قابل مذمت اور پاکستان میں پراپیگنڈہ افسوسناک ہے، پیر پگاڑا ، سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات اور ان کی عیادت کی اور صحتیابی کیلئے دعا کی

ہفتہ 26 اپریل 2014 08:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2014ء) حروں کے روحانی پیشوا پیر پگاڑا نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی کے خلاف مہم قابل مذمت اور پاکستان میں پراپیگنڈہ افسوسناک ہے جمعہ کے روز پیر پگاڑا نے کراچی میں سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی پیر پگاڑا نے مشرف کی صحت یابی کے لئے دعا کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران پیر پگاڑا نے کہاکہ بھارت میں آئی ایس آئی کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے لیکن پاکستان میں آئی ایس آئی کے خلاف مہم قابل مذمت اور پراپیگنڈہ افسوسناک ہے مسلم لیگ فنکشنل آئی ایس آئی کے خلاف مہم کی مذمت کرتی ہے اور حر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔