سپیکر قومی اسمبلی نے ٹیکس نہ ادا کرنیوالے ممبران کی تحقیقات کیلئے 10 رکنی سپیشل کمیٹی قائم کردی،کمیٹی 90 روز میں اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی پابند ہوگی،سپیشل کمیٹی میں حکومت کے ساتھ اپوزیشن جماعتوں کو بھی نمائندگی دی گئی

ہفتہ 26 اپریل 2014 07:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2014ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ٹیکس نہ ادا کرنیوالے ممبران کی تحقیقات کیلئے 10 رکنی سپیشل کمیٹی قائم کردی، کمیٹی 90 روز میں اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی پابند ہوگی،سپیشل کمیٹی میں حکومت کے ساتھ اپوزیشن جماعتوں کو بھی نمائندگی دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اراکین قومی اسمبلی پر ٹیکس چوری کے الزامات کے بعد تحقیقات کیلئے 10رکنی کمیٹی قائم کردی ہے ۔

کمیٹی کو اختیار دیاگیاہے کہ وہ معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کراکر 90روز کے اندر اندر قومی اسمبلی میں رپورٹ دے گی ۔ سپیشل کمیٹی کا قیام سپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے قواعد کی شق 244(B) کے تحت عمل میں لایا ہے۔ کمیٹی میں محمد پرویز ملک، عمر ایوب خان،رانا محمد افضال خان، میاں عبدالمنان، قیصر احمد شیخ، شیخ روحیل اصغر، شازیہ مری، اسد عمر ، عبدالرشید گوڈیل اور آسیہ ناصر کو شامل کیا گیاہے۔