پاکستانی علاقوں میں افغانستان کی موبائل سمیں استعمال کی جارہی ہیں ،بلیغ الرحمان، سٹیٹ بینک کے ذریعے ملک میں مختلف مدارس کے لیے بین الاقوامی ملنے والے فنڈز کی تفصیلات ہمارے پاس ہیں دیگر بینکوں کی تفصیلات ہمارے پاس نہیں، بعض مدارس اسلامی ممالک سے امداد حاصل کرتے ہیں ،مدارس کی تمام سرگرمیوں پروفاقی و صوبائی حکومتوں کو نظر رکھنے کے لیے کہا گیا ہے،سینٹ میں تحریری جواب

جمعرات 24 اپریل 2014 07:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2014ء) وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستانی علاقوں میں افغانستان کی موبائل سمیں استعمال کی جارہی ہیں ، سٹیٹ بینک کے ذریعے ملک میں مختلف مدارس کے لیے بین الاقوامی ملنے والے فنڈز کی تفصیلات ہمارے پاس ہیں دیگر بینکوں کی تفصیلات ہمارے پاس نہیں، بعض مدارس اسلامی ممالک سے امداد حاصل کرتے ہیں ،قومی سلامتی کی نئی پالیسی میں مدارس کی تمام سرگرمیوں پروفاقی و صوبائی حکومتوں کو نظر رکھنے کے لیے کہا گیا ہے، صوبائی حکومتوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مدارس کی تمام تفصیلات سے آگاہ رہیں ۔

سینٹ کے اجلاس میں انہوں نے سینیٹر بیگم سحر کامران کے تحریری سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دسمبر 2013ء میں ایف آئی اے نے پشاور میں ایک چھاپے کے دوران 1700افغان سموں کو اپنے قبضہ میں لیا تھا ان کی روک تھام کے لیے پی ٹی اے کو ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت اس اہم معاملہ پر تمام اہم پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے اس کا تدارک کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ پاکستان کے جغرافیائی حدود میں جرائم کے لیے افغان سیلولر سموں کا استعمال کیا جاتا ہے ان جرائم میں قتل کی دھمکیاں ، بھتہ خوری غیر قانونی سرگرمیاں اور دہشت گردی کے لیے مواصلات کا کام لیا جاتا ہے یہ تمام جرائم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علم میں لائے گی اور ان جرائم کے تدارک کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتیں اقدامات کررہی ہیں ۔

انہوں نے ایوان کو بتایا کہ یو فون اور زونگ کی سموں سے جرائم پیشہ عناصر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان سموں کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام کیلئے پی ٹی ڈی اے کے لیے سخت ترین ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ انہوں نے سیدہ صغریٰ امام کے سوال کے جواب میں بتایا کہ 2008ء سے لیکر یکم مارچ 2013ء تک کے عرصہ میں نادرا میں 13501 افراد کم ہوگئی جن میں سے 5295 افراد کنٹریکٹ کے کے طور پر کام کررہے تھے جب کہ اس وقت 8206 ملازمین نادرا میں باضابط طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

انہوں نے ایوان کو بتایا کہ سٹیٹ بینک کے ذریعے ملک میں مختلف مدارس کے لیے بین الاقوامی ملنے والے فنڈز کی تفصیلات ہمارے پاس ہیں جبکہ دیگر بینکوں کی تفصیلات ہمارے پاس نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی سطح پر تفصیلات حاصل کی جائینگی ۔ صوبائی حکومتوں سے رابطہ کرینگے کہ مدارس کو ملنے والے فنڈز کی تفصیلات کیا ہیں بعض مدارس اسلامی ممالک سے امداد حاصل کرتے ہیں قومی سلامتی کی نئی پالیسی میں مدارس کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو نظر رکھنے کے لیے کہا گیا ہے صوبائی حکومتوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مدارس کی تمام تفصیلات سے آگاہ رہیں اس سلسلے میں صوبوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

انہوں نے سینیٹر لالہ روز کے سوال کے جواب میں کہا کہ انتہا پسندی میں جو لوگ مارے گئے ہیں بعض کے خلاف مقدمات عدالتوں میں زیر التواء ہیں دہشت گردی و انتہا پسندی کو کچلا جائے گا ہمیں تمام صوبے جو حقائق جاری کرتے ہیں وہ درست ہوتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :