پاک فوج سوات کی تعمیر نو کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گی،جنرل راحیل شریف،یہ منصوبے دہشت گردی سے بری طرح متاثرہ خطے میں معاشی اقتصادی حالات کی بہتری میں اہم کردار ادا کریں گے،آرمی چیف، یو اے ای حکومت آئندہ بھی پاکستان کی ہر مشکل میں مدد جاری رکھے گی،سفیر، دورہ سوات کے موقع پر مختلف منصوبوں کی افتتاحی تقریبات سے خطاب

جمعرات 24 اپریل 2014 07:43

راولپنڈی،سوات(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2014ء)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے آرمی انجینئرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج سوات کی تعمیر نو کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گی اور خطے میں امن،استحکام اور معاشی ترقی کیلئے اپنی شراکت جاری رکھیں گے،یہ منصوبے دہشت گردی سے بری طرح متاثرہ خطے میں معاشی اقتصادی حالات کی بہتری میں اہم کردار ادا کریں گے جبکہ یو اے ای کے سفیر نے کہا کہ یو اے ای حکومت آئندہ بھی پاکستان کی ہر مشکل میں مدد جاری رکھے گی۔

وہ بدھ کے روز یہاں دورہ سوات میں پوسٹ گریجویٹ کالج اور سیدوشریف میں پیرا میڈیکل انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریبات کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ یہ منصوبے یو اے ای اے پاکستان اسٹنس پروگرام(یو پی اے پی) کے تعاون سے آپریشن کے بعد تعمیر نو فیز کے تحت پاک آرمی کے انجینئرز نے مکمل کئے،مالاکنڈ اور سوات میں آرمی انجینئرز کی طرف سے پہلے ہی55تعلیمی اور7صحت کے منصوبے پچھلے چند سالوں میں فاٹا اور کے پی کے میں مکمل کئے ہیں،جس سے خطے میں عمومی حالات لانے کیلئے مدد ملے گی جس سے مقامی آبادی کو فائدہ ملے گا اور تقریباً5ملین لوگوں کو فائدہ ہوگا،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج جدید فن مہارت کا تعلیمی ادارہ ہے جس سے600طلباء کو تعلیم کی سہولت مہیا ہوگی جبکہ سیدوشریف میں پیرامیڈیکل کالج میں300طلبہ کی گنجائش ہوگی جس میں82 طلباء اور 52طالبات کے لئے ہوسٹل کی سہولت بھی ہوگی،چیف آف آرمی سٹاف نے یو اے ای حکومت اور عوام کا اس عظیم کام میں مدد پر شکریہ ادا کیا،یہ منصوبے دہشت گردی سے بری طرح متاثرہ خطے میں معاشی اقتصادی حالات کی بہتری میں اہم کردار ادا کریں گے،پاکستان میں یو اے ای کے سفیر عینی عبداللہ ال باشا النعیمی اور یو پی اے پی کے ڈائریکٹر عبداللہ الفضیلی اور یو ای اے کے دوسرے سفارتی اہلکار بھی ان مواقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

مقامی رہنماؤں اور سول افسران کی بڑی تعداد بھی ان تقریبات میں موجود تھی،جنہوں نے خصوصی طور پر ان منصوبوں کی تعریف کی جن کی اشد ضرورت تھی،اس سے پہلے آرمی چیف کے پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے ان کا استقبال کیا،اس موقع پر یو اے ای کے سفیر نے کہا کہ یو اے ای حکومت آئندہ بھی پاکستان کی ہر مشکل میں مدد جاری رکھے گی،اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل سٹاف جنرل راحیل شریف نے یو اے ای کے سفیر کو یادگاری شیلڈ پیش کیا،آرمی چیف کے ہمراہ ملاکنڈ کے جی او سی جاوید بخاری سمیت اعلیٰ فوجی افسران بھی موجود تھے،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین اقدامات کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :