خیبرپختونخوا حکومت سے بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق درخواست طلب ،بائیو میٹرک سسٹم کے بغیر انتخابات 45 دن میں کرا دیے جائیں گے،ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن

بدھ 23 اپریل 2014 08:18

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2014ء ) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا حکومت سے بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق درخواست طلب کر لی ہے جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے بائیو میٹرک سسٹم کے بغیر انتخابات کرانے پر اتفاق کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اجلاس ہوا۔الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا حکومت سے 2دن میں درخواست دینے کو کہا ہے، ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن شیرافگن کے مطابق بائیو میٹرک سسٹم کے تحت انتخابات کرائے گئے تو 5ماہ کا عرصہ درکار ہوگا،بائیو میٹرک سسٹم کے بغیر انتخابات 45 دن میں کرا دیے جائیں گے۔