آرمی چیف راحیل شریف کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ، آئی ایس آئی سربراہ نے آرمی چیف کو ملکی داخلی اور خارجی صورتحال بارے بریفنگ دی ، مادر وطن کے دفاع کیلئے آئی ایس آئی اور پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں قابل ستائش ہیں ، آرمی چیف

بدھ 23 اپریل 2014 08:09

ا سلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2014ء )آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرکا دورہ کیا جہاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام نے آرمی چیف کو ملک کی داخلی اور خارجی سکیورٹی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ، اس موقع پر آرمی چیف نے آئی ایس آئی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے پاک فوج کے جوانوں اور افسران کی قربانیاں قابل ستائش ہیں ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے منگل کے روز آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر آرمی چیف کو ملکی داخلی اور خارجی سکیورٹی صورتحال بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے ملکی دفاع کیلئے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی لازوال قربانیاں قابل ستائش ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پوری قوم پاک فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فو ج نے اپنا اہم کردار دا کیا ملک پر کبھی آنچ نہیں آنے دینگے ۔

متعلقہ عنوان :