ویشوا ہندو پریشد کی مسلمانوں کو 48گھنٹے میں ہندوبستیاں چھوڑنے کی دھمکی

منگل 22 اپریل 2014 07:03

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2014ء )بھارت کی انتہا پسند ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشدکی ،ہندو بستیوں میں جائیداد خریدنے والے مسلمانوں کو دھمکی ،مسلمان 48 گھنٹوں میں ہندو علاقوں سے نکل جائیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر راج کوٹ میں ہندو وشوا پریشد اور بجرنگ دل کے انتہا پسندوں نے مکان خریدنے والے ایک مسلمان تاجر کے گھر کے سامنے زبردست مخالفانہ مظاہرہ کیااور مطالبہ کیا کہ مسلمان ہندوبستیوں سے نکل جائیں۔

مسلمان تاجر کے گھر کے سامنے مظاہرے میں وشوا ہندو پریشد کے سربراہ نے بجرنگ دَل کے مظاہرین کو حکم دیا کہ گھر کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیں۔وی ایچ پی کے صدر Togadia Pravinنے گھر خریدنے والے مسلمان کو حکم دیا کہ 48 گھنٹوں میں گھر خالی کردے۔اگر ایسا نہ کیا گیا تو اس کے دفتر پر پتھروں ،ٹائراور ٹماٹروں سے حملہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سے پہلے بھی یہ کرچکے ہیں جس میں مسلمانوں کو مکان اور پیسے کا نقصان اٹھانا پڑا

متعلقہ عنوان :