سرکاری حج سکیم پہلے روز ہی مکمل ،ایک لاکھ سے زائد درخواستیں حکومت کو وصول ، وزارت مذہبی امور نے بینکوں کو حکومتی سکیم کے تحت مزید درخواستیں وصول کرنے سے روک دیا

منگل 22 اپریل 2014 07:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2014ء) سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی پہلے روز مکمل ہوگئی ۔ پیر کو بینکوں کو موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد ایک لاکھ سے بھی زیادہ ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت نے 56ہزار 684 درخواستوں کو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر پر کرنا تھیں ۔ وزارت مذہبی امور نے سکول مزید حج کوٹہ سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی سے روک دیا ہے ۔ پیر کے روز شیڈول بینکوں نے حکومت کی پالیسی کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کا پراسیس مکمل کیا ہے حکومت کی سکیم پہلے روز میں مکمل ہوچکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :