پشاور میں پولیس گاڑی پر فائرنگ ، انسپکٹر سمیت4پولیس اہلکار شہید

منگل 22 اپریل 2014 06:57

پشاور (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2014ء)پشاور میں پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ سے 4پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں ۔ نمائندہ اُردو پوائنٹ کے مطابق بڈھ بیر میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی، سرکاری ذرائع کے مطابق رات گئے جنگلی چیک پوسٹ کے نزدیک نامعلوم افراد نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کر دی ۔

(جاری ہے)

جس سے پولیس انسپکٹر اسلم خان ، زبیر خان ، لیاقت ، سبحان الدین موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :