7برس میں پہلاموقع ہے جب پاکستان انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں واپس لوٹاہے،سینیٹراسحاق ڈار،یوروبانڈزکی سبسکریشن پر14فیصداضافی فائدہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے پاکستان پروالہانہ اعتمادکاغمازہے،وزیر خزانہ کی صدر مملکت سے ملاقات

منگل 22 اپریل 2014 06:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2014ء)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈارنے پیرکے روز ا یوان صدرمیں صدرمملکت ممنون حسین سے ملاقات کی ،جس میں انہوں نے صدرکوپاکستانی یوروبانڈزکے اجراء ،اقتصادی ورکنگ گروپ کے اجلاس کے حوالے سے امریکی حکام سے ملاقاتوں اورعالمی بینک وعالمی مالیاتی فنڈکے موسم بہارمیں ہونے اجلاسوں کے حوالے سے اپنی حالیہ مصروفیات پراعتمادمیں لیا۔

انہوں نے صدرمملکت کوبتایاکہ 7برس میں یہ پہلاموقع ہے کہ جب پاکستان پہلی مرتبہ انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں واپس لوٹاہے ۔اسحاق ڈارکاکہناتھاکہ یوروبانڈزکی سبسکریشن پر14فیصداضافی فائدہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے پاکستان پروالہانہ اعتمادکاغمازہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ کامیابی پاکستانی معیشت کے لئے بہت معنی خیزہے کیونکہ ہم پاکستانی معیشت کوپوٹینل گروتھ ریٹ پرواپس لانے کے حوالے سے اپنی اصلاحاتی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں جوکہ بلاشبہ کافی زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران اسحاق ڈارنے صدرممنون حسین کواپنی امریکی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں بھی بتایاکہ جن میں انہوں نے ملک کی معیشت کے دوبارہ واپس لوٹنے کے حوالے سے امریکی حکام کواعتمادمیں لیااوریہ صورتحال ملک میں واضح طورپرظاہرہے ۔انہوں نے کہاکہ یکم مئی 2014ء عالمی بینک کیلئے یوم پاکستان ثابت ہوگاکیونکہ اس روزبورڈپاکستان کیلئے ایک ارب امریکی ڈالرزکے دوپروگرام وقرضوں کی منظوری دیگا۔

اپنی بات کوجاری رکھتے ہوئے وزیرخزانہ نے بتایاکہ اسی روز عالمی بینک کے کنٹری پارٹنرشپ پرسٹریٹجی کے تحت آئندہ پانچ برس کے لئے پاکستان کوگیارہ ارب امریکی ڈالرکے امدادی پیکج کی فراہمی کے اموربھی زیرغورآئیں گے ،حکومت کی موجودہ اقتصادی کارکردگی پرروشنی ڈالتے ہوئے سینیٹراسحاق ڈارکاکہناتھاکہ رواں مالی برس تمام اقتصادی اہداف کاحصول ممکن بنایاجائیگا۔

گزشتہ نوماہ میں حکومت کی اقتصادی کارکردگی اطمینان بخش ہے ۔ملاقات کے دوران انہوں نے صدرکوبتایاکہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائرتسلی بخش سطح پرہیں اورروپے کی قدرکی مضبوطی کے معیشت پرمثبت الزامات مرتب ہوں گے ۔پیداوارکارخ اوپرکی جانب سے اورافراط زریک عددی سطح پرہے ۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ حکومتی پالیسیوں سے عام آدمی کے معیارزندگی کوبہتربنانے میں مددملے گی ۔

اس موقع پرصدرممنون حسین نے ملک میں معیشت کی بحالی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کوسراہا۔انہوں نے اس امیدکااظہارکیاکہ حکومت کی اقتصادی ٹیم کی کوششوں سے ملک کی معیشت کی بحالی میں مددملے گی اوراس سے نہ صرف کاروباری طبقہ وبزنس مین کمیونٹی کے اعتمادکوبحال کرنے میں مددملے گی بلکہ ملک کی اقتصادی ترقی میں اپنانمایاں کرداراداکرنے میں مددملے گی

متعلقہ عنوان :