سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کے مقدمات میں تیزی سے پیش رفت،زیادہ تر مقدمات نمٹادیئے گئے،نئے مقدمات کے حوالے سے ایک ہفتے کے اندر جوابات بھی طلب

پیر 21 اپریل 2014 07:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء) سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کے مقدمات میں پیش رفت ہونے کی وجہ سے زیادہ تر مقدمات نمٹائے جارہے ہیں جبکہ نئے مقدمات کے حوالے سے ایک ہفتے کے اندر اندر جوابات بھی طلب کئے جارہے ہیں مختلف بنچوں میں لاپتہ افراد کے مقدمات لگائے جانے کی وجہ سے مقدمات کے نمٹانے کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کاشف ملک کا پتہ چلا لیا گیا‘ کئی لاپتہ افراد کے بارے میں پتہ چلا کہ وہ لکی مروت اور دیگر حراستی مراکز میں موجود ہیں لاپتہ افراد سے ان کے لواحقین کی ملاقات بھی کرادی گئی ہے ۔ گزشتہ ہفتے جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ‘ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ اور جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں قائم بنچ نے لاپتہ افراد کے مقدمات کی سماعت کی۔

متعلقہ عنوان :