وزیراعظم آج گڈو کا دورہ اور 243 میگا واٹ کے 2 منصوبوں کا افتتاح کرینگے

پیر 21 اپریل 2014 07:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء) وزیراعظم میاں نواز شریف آج( پیر کو) گڈو کا دورہ اور 243 میگاواٹ کے 2 منصوبوں کا افتتاح کریں گے، مئی میں تیسرا منصوبہ مکمل ہونے سے مجموعی طور پر 747 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پیر کو گڈو پاور پلانٹ کا دورہ کریں گے، اس موقع وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم 243 میگاواٹ کے 2 یونٹس کا افتتاح کریں گے، گڈو پر تیسرا یونٹ مئی میں مکمل ہو جائے گا، جس سے مجموعی طور پر سسٹم میں 747 میگاواٹ بجلی شامل ہو جائے گی، گڈو سے اس وقت 1655 میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے، یونٹس مکمل ہونے کے بعد یہ پیداوار بڑھ کر 2402 میگاواٹ پر پہنچ جائے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے یونٹس کی تعمیر 6 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کی گئی ہے، منصوبے کی وقت سے قبل تکمیل سے قومی خزانے کو 58 ارب 60 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :