اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر کم ، ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان،یورو کی قدر 137روپے ، برطانوی پاونڈ کی قدر167روپے تک جا پہنچی

اتوار 20 اپریل 2014 07:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2014ء)اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کے روز بھی روپے کی قدر کم ہو گئی جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا جبکہ یورو کی قدر 137روپے سے تجاوز کر گئی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قدر167روپے تک جا پہنچی۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید99.20 روپے سے بڑح کر99.40روپے اور قیمت فروخت 99.40روپے سے بڑھ کر99.60روپے ہو گئی اسی طرح 75پیسے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 136.50روپے سے بڑح کر137.25روپے اور قیمت فروخت 136.75روپے سے بڑھ کر137روپے ہو گئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو برطانوی پاونڈ کی قدر میں1.25روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید165.50روپے سے بڑھ کر166.75روپے اور قیمت فروخت 165.75روپے سے بڑھ کر167روپے تک جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز یو اے ای درہم اور سعودی ریال کی قدر میں بالترتیب 15،15پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 27.25روپے سے بڑھ کر27.40روپے اور سعودی ریال کی قیمت فروخت 26.65روپے سے بڑھ کر26.80روپے ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :